ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار - پرنسپل سکریٹری

جموں و کشمیر انتظامیہ کے حکمنامہ کے مطابق وادی میں انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی 24 فروری تک برقرار رہے گی۔

انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار
انٹرنیٹ خدمات پر پابندی برقرار
author img

By

Published : Feb 16, 2020, 10:20 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:15 PM IST

انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری شالین کبریٰ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق 'خفیہ ایجنسیوں اور پولیس کی رپورٹ کے مطابق وادی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے استعمال پر پابندی کے باوجود ورچوال پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے ذریعے اس کا استعمال ہو رہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کیا گیا حکمنامہ

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 'وادی میں گزشتہ ہفتے امان و امان کو خراب کرنے کے ارادے سے افواہیں پھیلائی گئی جس کی وجہ سے انتظامیہ کو عارضی طور پر وادی میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کرنا پڑا تھا، اس لیے انتظامیہ امن و امان کے پیش نظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندیوں کو 24 فروری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ لیا۔

وہائٹ لسٹ ویب سائٹ کی فہرست میں اضافہ کیے جانے کے تعلق سے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 'اس مرتبہ وائٹ لسٹ ویب سائٹس کی تعداد 1485 کر دی گئی ہے اور مرحلہ وار مزید ویب سائٹ کو وہائٹ لسٹ زمرے میں لیا جائے گا۔

واضع رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ ماہ سے زائد عرصے تک انٹرنیٹ خدمات معطل رکھنے کے بعد انتظامیہ نے رواں برس جنوری مہینے کی 24 تاریخ کو 2 جی موبائل انٹرنیٹ بحال کی تھیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.