ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Suspended امرناتھ یاترا کی معطلی پر یاتریوں کا ردعمل - Amarnath Yatra Suspended

جموں کشمیر کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ کی خراب حالت کی وجہ سے سڑک بند رکھی گئی، آج بھی جموں کے بیس کیمپ سے کشمیر کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید یاتری امرناتھ جانے کے لیے جموں پہنچ رہے ہیں۔

امرناتھ یاترا مسلسل تین سے معطل
امرناتھ یاترا مسلسل تین سے معطل
author img

By

Published : Jul 11, 2023, 11:12 AM IST

امرناتھ یاترا مسلسل تین سے معطل

رامبن ضلع میں جموں سری نگر ہائی وے خراب ہونے کی وجہ سے جموں سے امرناتھ یاترا پیر کو مسلسل تیسرے دن بھی معطل رہی۔ جموں میں 6,000 سے زیادہ یاتری پھنسے ہوئے ہیں، خاص طور پر بھگوتی نگر بیس کیمپ میں قیام پزیر ہیں۔ جبکہ 5000 سے زیادہ رامبن ضلع کے چندرکوٹ بیس کیمپ میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ٗ
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ کی خراب حالت کی وجہ سے سڑک بند رکھی گئی، آج بھی جموں کے بیس کیمپ سے کشمیر کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید یاتری امرناتھ جانے کے لیے جموں پہنچ رہے ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ کچھ یاتریوں کو سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں لکھن پور اور چیچی ماتا کے کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ 90,000 سے زیادہ یاتریوں نے امرناتھ غار کا درشن کرنے آئے ہیں، جب کہ 40,000 سے زیادہ یاتری ہفتہ کو یاترا کے معطل ہونے سے پہلے سات کییپوں میں جموں و کشمیر کے لیے روانہ ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کو مسلسل بارش کی وجہ سے ہائی وے کو خاص طور پر ضلع رامبن میں بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پیر کو شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی، انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین معلومات شام کو دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:Amarnath Yatra 2023 تین دنوں بعد یاترا کا آغاز
انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو جموں و کشمیر ڈویژنوں کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہونے کے بعد ہی سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہیکہ وہ اس وقت تک ہائی وے پر سفر نہ کریں جب تک انتظامیہ اس کی تصدیق نہیں کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاری موٹر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مغل روڈ کے راستے سے جموں سے سری نگر کا سفر کریں۔ ڈویژنل کمشنر رمیش کمار ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں خراب موسم کی وجہ سے تین دن تک معطل رہنے کے بعد امرناتھ یاترا اتوار کو پنجترنی اور شیش ناگ بیس کیمپوں سے دوبارہ شروع ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.