ETV Bharat / state

All party Meeting In Jammu جموں میں آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کرنے والے لیڈران کا ردعمل - جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ سنیل ڈمپل

جموں میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی سربراہی میں آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں یوٹی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ میٹنگ کے دوران متفقہ فیصلہ لیا گیا کہ 10 اکتوبر کو جموں وکشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں حقوق کی بحالی کی خاطر پُرامن احتجاج کریں گی۔

Etv BharatReaction of leaders who attended all party meeting in jammu
جموں میں آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کرنے والے لیڈران کا ردعمل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 9:57 PM IST

جموں میں آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کرنے والے لیڈران کا ردعمل

جموں:نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں منگل کو جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں مختلف اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں متفقہ طور پر 10 اکتوبر کو جموں میں بی جے پی سرکار کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ کے اختتام پذیر ہونے کے بعد جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے آئی ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں موجود سبھی لیڈران نے 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس احتجاج کے لئے انتظامیہ سے اجازت طلب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد پر تنقید کرتے ہوا کہا کہ آزاد کی پارٹی جموں و کشمیر میں بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نومبر میں جموں و کشمیر میں 10 سال ہونگے جب یہاں الیکشن نہیں کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کو لیبارٹری بنا رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں بےروزگاری حد سے بڑھ گئی ہے اور ان تمام مدعو پر جموں و کشمیر میں سیاسی پارٹیاں 10 اکتوبر کو مل کر احتجاج کرے گے۔

وہیں نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر ہرش دیو سنگھ نے بتایا کہ بی جے پی نے اس ریاست کو کچل کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جموں و کشمیر میں الیکشن کرانے کے لیے تیار نہیں ہے۔یہاں وکاس نام کا کوئی بھی چیز نظر نہیں آرہا ہے بلکہ یہاں تانا شاہی نظر آرہی ہے،اور یہاں لوگوں کو ڈرا اور دھمکایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لازمی ہوجاتا ہے کہ تمام پارٹیوں کو اکھٹانے ہونے کی اور مل کر لوگوں کے حق میں آواز بلند کرے۔

وہیں کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے کہا کہ بی جے پی یہاں انتخات کرانے کے لیے ڈر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف یہاں سرخیاں بٹونے کا کام کرتی ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں ترقی کے نئی منزل طے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے مسائل کو پارٹیوں کے لیڈران نے مل جل کر ان پر غور کیا اور لوگوں کی آواز کے لیے 10 اکتوبر کو ایک پرامن احتجاج ہوگا۔

جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے سنیل ڈمپل نے میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیہ میٹنگ بڑی کی کامیاب میٹنگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ سے بی جے پی بہت ہی ڈری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 اکتوبر کو جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں جموں میں احتجاج کرے گے اور اس کے بعد

مزید پڑھیں: All party Meeting In Jammu جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے خلاف 10 اکتوبر کو پرامن احتجاج، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی، ان کی پارٹی کے جنرل سکریٹری امریک سنگھ رین، جموں و کشمیر کانگریس کے صدر وقار رسول وانی، اس کے کارگزار صدر رمن بھلا، سی پی آئی (ایم) کے رہنما ایم وائی تاریگامی، ڈوگرہ صدر سبھا کے سربراہ گلچین سنگھ چرک جموں و کشمیر شیوسینا صدر منیش ساہنی، عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر نائب صدر مظفر شاہ، نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں رتن لال گپتا، پارٹی کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی، جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ اور سابق ایم پی شیخ عبدالرحمان موجود تھے۔سی پی آئی، اکالی دل (امرتسر) اور انٹرنیشنلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی سمیت مختلف دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.