ETV Bharat / state

five marlas to landless, historic : پانچ مرلہ زمین فراہم کرنے کا فیصلہ تاریخی، بی جے پی - پانچ مرلہ زمین فراہم کرنے کے فیصلہ کی ستائش

بے گھر لوگوں کو پانچ مرلہ زمین فراہم کرنے کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر رویندر رینہ نے ایل جی انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ravinder raina thanks lg admin

a
a
author img

By

Published : Jul 4, 2023, 6:44 PM IST

پانچ مرلہ زمین فراہم کرنے کا فیصلہ تاریخی، بی جے پی

جموں (جموں و کشمیر) : بھارتیہ جنتا پارٹی، جموں و کشمیر یونٹ نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بے گھر لوگوں کو مکانات کی تعمیر کے لیے 5 مرلہ اراضی فراہم کرنے کا اعلان لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا تاریخی فیصلہ ہے۔ اس فیصلہ سے پی ایم اے وائی اسکیم کے اُن حقداروں کو بھی راحت ملے گی جنہیں مکان تعمیر کرنے کے لیے رقم واگزار کی گئی ہے تاہم ان کے پاس چھت تعمیر کرنے کے لیے اراضی ہی نہیں۔ اس تاریخی فیصلہ سے سبھی غریب افراد کے خواب پورے ہوں گے۔‘‘

بی جے پی کے جموں کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پارٹی دفتر ترکوٹہ نگر، جموں میں پریس کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سمیت وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ’’یو ٹی انتظامیہ اور مرکزی سرکار نے غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں جس سے لاکھوں بے گھر لوگوں کی زندگی بدل جائے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک بار یہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہمیشہ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی فکر کرتی ہے اور ان تک ایسے تمام فوائد پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی جس سے ان کی زندگی بامعنی ہو سکے۔‘‘

مزید پڑھیں: Five Marlas of Land to Landless: جموں و کشمیر میں 'بے گھر' افراد کو پانچ مرلہ زمین دینے کا اعلان

رویندر رینا نے جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کو بھی ذاتی کوششوں سے پہل کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ مؤثر طریقے سے کام کرنے اور پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کو ایل جی کے ساتھ متعدد مسائل پر بات چیت کرنے کے لئے بھجنے پر شکریہ ادا کیا جس میں بے گھر لوگوں کا مسئلہ سر فہرست تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ عوام کی توقعات پر پورا اترتی ہے اور اصولوں کی سیاست پر پابند ہے۔‘‘ یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ روز ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے جموں و کشمیر کے ہر اس باشندے کو پانچ مرلہ اراضی فراہم کرنے کا اعلان کیا جس کے پاس کوئی بھی زمین نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ لوگوں کو ان کے ہی وارڈز اور اضلاع میں اراضی فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.