ETV Bharat / state

جموں: بارشوں کے سبب ندی نالوں میں پانی کا بہائو تیز

جموں صوبہ میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے سبب دریاے توی سمیت کئی ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

جموں: بارشوں کے سبب ندی نالوں میں پانی کا بہائو تیز
جموں: بارشوں کے سبب ندی نالوں میں پانی کا بہائو تیز
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 4:10 PM IST

جموں صوبہ میں لگاتار بارشوں کے سبب دریاے توی سمیت ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا اور کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبہ انتظامیہ نے افراد و مشینری کو متحرک رکھا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں بدھ سے دو روز تک بارشیں اور بالائی علاقوں میں زمین کھسکنے کی پیشگوئی کی تھی۔

جموں: بارشوں کے سبب ندی نالوں میں پانی کا بہائو تیز

جموں صوبہ کے راجوری، پونچھ، رام بن اور جموں اضلاع میں منگل کی شام سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ متعدد مقامات پر چٹانیں کھسکنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں راجوری ضلع کے ایک 35 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

خراب موسم، چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے گِر آنے کی وجہ سے سرینگر - جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند رکھا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے جموں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی بدھ سے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے بالائی علاقوں میں رہائش پذیر عوام سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.