ETV Bharat / state

Weather Update JK کشمیر میں دو جون تک بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات - hailstorm in kashmir

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشیں ہوں گی اور اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری اور کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 31, 2023, 8:51 PM IST

کشمیر میں دو جون تک بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات

جموں: بدھ کو جموں اور اس کے آس پاس علاقوں میں بارشیں ہوئی ہے۔ شہر خاص جموں میں وہیں موسم ابر آلود رہا۔ اس سے قبل منگل کو بھی جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔
جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 11 سے 14 ڈگری تک نیچے چلا گیا ہے۔ موسمیاتی مرکز سرینگر کے مطابق 2 جون تک موسم کا انداز بدل جائے گا۔ اس میں میدانی علاقوں میں بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے۔ 31 اور یکم جون کو موسم زیادہ متاثر رہے گا۔

موسمیاتی مرکز سرینگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد کے مطابق 2 جون تک خراب موسم کی صورت میں بعض علاقوں میں بارش، ژالہ باری، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہو سکتے ہیں۔ اس دوران بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔
جموں میں منگل کو دن بھر ابر آلود رہنے سے گرمی سے راحت ملی۔ یہاں دن کا درجہ حرارت معمول سے 9.1 ڈگری نیچے 30.0، بانہال میں 12.2 ڈگری معمول سے 15.4، بٹوٹ میں 13.9 ڈگری معمول سے 14.9، کٹرا میں 7.4 ڈگری معمول سے کم 28.2 اور بھدرواہ میں 9.7 ڈگری سے 19.8 ڈگری سینٹی گریڈ نیچے تھا۔

مزید پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری، پہاڑی علاقوں میں برفباری

لیہہ میں کل رات کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دارالحکومت سرینگر میں پیر کی شام سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔ کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی موسم ایسا ہی رہا۔ سری نگر میں دن کا درجہ حرارت 17.5، معمول کے مقابلے میں 8.6 ڈگری نیچے، پہلگام میں یہ 13.8 ڈگری، 9.0 ڈگری نیچے اور گلمرگ میں 9.6 ڈگری سیلسیس پر 7.6 ڈگری رہا۔ بارش کے ساتھ ہی وادی گریز اور کشمیر کے سونمرگ کے پہاڑی علاقے میں برف باری ہوئی ہے۔ خراب موسم کے باعث میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.