ETV Bharat / state

BJP Slams Rahul Gandhi راہل گاندھی ملک کو توڑنے کیلئے یاترا پر نکلا ہے، رویندر رینا - رویندر رینہ پریس کانفرنس

بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کو برباد کرنے کا کام کانگریس نے کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ملک کو جوڑنے کا کام مودی جی کر رہے ہیں اور رُاہل گاندھی ملک کو توڑنے کی خاطر یاترا پر نکلا ہے۔

Ravinder Raina
Ravinder Raina
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 6:00 PM IST

راہل گاندھی ملک کو توڑنے کیلئے یاترا پر نکلا ہے، رویندر رینا

جموں:جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ کانگریس نے ہی جموں وکشمیر کا بیڑا غرق کیا۔انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی سے جموں وکشمیر کے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ یہاں پر ملیٹینسی کو کس نے فروغ دیا ، لداخ ، پاکستانی زیر قبضہ کشمیر، اکسائی چن، گلگت بلتستان کو کس نے پاکستان اور چین کے حوالے کیا۔ اس کا کانگریس اور راہل گاندھی کو جوب دینا ہی پڑے گا ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

رویندر رینا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و امان کے قیام کی خاطر موجودہ مرکزی حکومت زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سبھی طبقوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر موجودہ حکومت کوشاں ہے ۔اُن کے مطابق کانگریس نے جموں وکشمیر کا بیڑا غرق کیا ۔

رویندر رینا نے کہا کہ آج راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا پر نکلا ہے لیکن جموں وکشمیر کے لوگ اُن سے سوال کر رہے ہیں کہ جموں وکشمیر میں حالات کو درہم برہم کرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جموں وکشمیر کو ہر ایک شعبے میں پیچھے رکھا اور لوگوں کے حقوق سلب کئے۔

رویندر رینا نے راہل گاندھی سے سوال کیا کہ سال 1947میں ملک کیوں ٹوٹا ، یونین ٹریٹری لداخ میں گلگت بلتستان، اکسائی چن اور پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کو کس نے چین اور پاکستان کے حوالے کیا؟انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس لیڈر شپ نے ہی چین اور پاکستان کو اراضی فراہم کی ۔

رویندر رینا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ملیٹینسی کو کیسے فروغ ملا یہ راہول گاندھی سے پوچھا جاسکتا ہے کیونکہ 40برسوں تک کانگریس نے جموں وکشمیر اور ملک میں حکومت کی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملیٹینسی کے حوالے سے نرم گوشہ رکھا جس وجہ سے یہاں بے گناہ لوگ مارے گئے۔

مزید پڑھیں: Bharat Jodo Yatra in JK بھارت جوڑو یاترا 19 جنوری کوجموں پہنچے گی، رجنی پاٹل

رویندر رینا نے کہا کہ جموں وکشمیر کو برباد کرنے کا کام کانگریس نے کیا ہے۔اُن کے مطابق موجودہ سرکار سب کا ساتھ ، سب کا وشواس کو دھیان میں رکھ کر کام کر رہی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کو جوڑنے کا کام مودی جی کر رہے ہیں اور راہل گاندھی ملک کو توڑنے کی خاطر یاترا پر نکلا ہے۔

بتادیں کہ بھارت جوڑو یاترا 19 جنوری کو جموں پہنچے گی۔ اس یاترا میں جموں و کشمیر کے مقامی سیاسی پارٹیوں کے سینیئر لیڈران شرکت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.