ای ٹی وی بھارت اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ چاڈورہ میں جمعرات کے روز کشمیری پنڈت ملازم راہل بٹ کی بن تالاب جموں میں آخری رسومات ادا کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور ڈپٹی کمشنر جموں اوینی لاوسا بھی اس موقع پر موجود رہی۔ اُن کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے راہل بھٹ کی آخری رسومات میں شرکت کی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کشمیری پنڈتوں نے کہاکہ وادی میں تعینات کشمیری پنڈت ملازموں کو فوری طورپر سیکورٹی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی کیمپوں ، پولیس تھانوں کے نزدیک ہی کشمیری پنڈتوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ شر پسند عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایاجاسکے۔ مذکورہ کشمیری پنڈت نے بتایا کہ ہمیں ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنا یاجارہا ہے اور انتظامیہ نے اس حوالے سے معنی خیز خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ راکیش بھٹ نامی کشمیری پنڈت نے اس موقع پر بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کو جموں میں ہی رہائشی سہولیات فراہم کی جائے کیونکہ کشمیر جانا اُن کے لئے اب جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راہل بھٹ کی ہلاکت سے پوری کشمیری پنڈت کیمونٹی گہرے صدمے میں ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: