کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کو ہتک عزت کے معاملے میں سزا سنائے جانے کے خلاف آج چھتیس گڑھ میں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور سینئر کانگریسیوں سمیت ہزاروں لوگوں نے گاندھی مجسمہ کے سامنے خاموش ستیہ گرہ کیا۔ وزیراعلی مسٹر بگھیل، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرنداس مہنت، نائب وزیراعلیٰ ٹی ایس۔ سنگھ دیو، ریاستی کانگریس انچارج کماری سلیجا، ریاستی کانگریس صدر موہن مارکم، ریاستی وزراء کونسل کے اراکین کے علاوہ سیاہ ماسک لگا کر کانگریسیوں کی بڑی تعداد نے خاموش ستیہ گرہ کیا۔خاموش ستیہ گرہ صبح 10 بجے شروع ہوا، جس میں کانگریس اراکین کی بڑی تعداد پہلے جمع ہونا شروع ہو گئی تھی۔بڑی تعداد میں کانگریسیوں نے شرکت کی۔
اسی معاملے میں جموں وکشمیر پردیش کانگریس نے بدھ کے روز یہاں مہا تما گاندھی چوک ستہ واری میں راہل گاندھی کی حمایت میں ایک روزہ خاموش ستیہ گرہ کیا گیا۔ ستیہ گرہ میں پارٹی کے صدر وقار رسول وانی کے علاوہ کئی لیڈران و کارکنان نے حصہ لیا۔ اس موقع پر وقار رسول وانی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ رسول وانی نے مزید کہا کہ'راہل جی کے خلاف سازش کی جا رہی ہے فرضی کیس لگا کر ان کو پھنسایا جا رہا ہے۔ ان کو پارلیمنٹ سے بے دخل کیا گیا کیونکہ وہ غریبوں اور بے روز گار افراد کی آواز تھے۔ان کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی نے غریبوں اور بے روزگار افراد کے لئے اور مہنگائی کے خلاف بھارت جوڑو یاترا نکالی تھی۔
مزید پڑھیں:Rahul Gandhi on Democracy: بھارت میں اب جمہوریت باقی نہیں رہی، راہل گاندھی
موصوف صدر نے دعویٰ کیا کہ راہل جی کی مقبولیت دیکھ کر بی جے پی بوکھلا گئی۔لیکن کانگریس سڑکوں پر آکر لڑے گی۔پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بھلا نے بتایا کہ آج کا یہ خاموش ستیہ گرہ راہل جی کی حمایت میں کیا گیا ہے۔راہل جی پارلیمنٹ کے باہر اور اندر لوگوں کی آواز بن کر سامنے آئیں ہیں اور بی جے پی ان کے سوالوں کے جواب دینے میں نا کام ہوگئی۔
یو این آئی