ETV Bharat / state

جموں میں فائر اینڈ ایمرجنسی کے امیدواروں کا احتجاج

Fire and emergency aspirants Protest فائر اینڈ ایمرجنسی کی اسامیوں کے امیدواروں نے جمعہ کے روز جموں میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کیا ہے۔ اس دوران احتجاجیوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

protest-of-fire-and-emergency-aspirants-in-jammu
جموں میں فائر اینڈ ایمرجنسی کے امیدواروں کا احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 6:30 PM IST

جموں میں فائر اینڈ ایمرجنسی کے امیدواروں کا احتجاج

جموں:فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے امیدواروں نے جمعہ کے روز جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں ایک بار پھر جمع ہوکر احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ احتجاجی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل کے متعلق انکوائری رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا کہ وہ دو برسوں سے اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج کر رہے ہیں اور آج بھی جموں میں احتجاج درج کرنے کیلئے مجبور ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کی بھرتی عمل کے متعلق ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کو انکوائری رپورٹ سامنے لانی تھی لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا ہے اور اب ہم جب متعلقہ حکام کے پاس جاتے ہیں تو وہ ہمیں انصاف دینے کا وعدہ تو کرتے ہیں لیکن انصاف نہیں مل رہا ہے۔

احتجاجیوں نے کہا کہ ہم اپنا حق مانگتے ہیں جو ہمیں آئین نے دیا ہے ہم کوئی بھیک نہیں مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملے گا ہم سڑکوں پر احتجاج کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ ایل جی منوج سنہا نے دسمبر 2022 میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ محکمہ میں ہوئی بھرتی عمل میں ہوئی دھاندلیوں کو دیکھا جا سکے اور کمیٹی کو 12 جنوری 2023 کو اپنی رپورٹ پیش کرنی تھی لیکن 11 مہینے گزر جانے کے باجود بھی وہ رپورٹ اب تک پیش نہیں کی گئی۔احتجاجیوں نےمطالبہ کہا ہے کہ اس رپورٹ کو پیش کیا جائے اور اس امتحان میں جو دھاندلیاں ہوئی ہے انہیں عوام کے سامنے لائے جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.