جموں: جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں جمعرات کو یووا راجپوت سبھا نے وادیٔ کشمیر کے ضلع کولگام میں ستیش راجپوت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بنتلاب روڈ پر ٹائر جلاکر ٹریفک کی نقل وحرکت کو روک دیا اور پاکستان کا قومی پرچم نذرِ آتش کیا۔ Protest In Jammu۔ یووا راجپوت سبھا کے رہنما سریندر سنگھ گلی نے اس موقع پر سوالیہ انداز میں میڈیا کے سامنے کہا کہ ستیش کو کیوں مارا گیا، صرف اس لیے کہ اس نے جھنڈا اٹھایا، کیوں بے گناہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، کشمیر میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔ Satish Kumar Singh shot dead
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں شہریوں بالخصوص اقلیتوں کی ٹارگٹ کلنگ کا مقصد خوف کا ماحول پیدا کرنا اور پرانی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔ Protest in Jammu against killing of hindu۔ گلی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لوگ جو انسانیت، بھائی چارے کو نشانہ بنا رہے ہیں ان کو جلد از جلد بے نقاب کیا جائے اور ہلاکت کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ killing of Hindu in kulgam district
واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کی شام کولگام کے کاکرن پمبی میں نامعلوم مسلح افراد نے ستیش کمار سنگھ نامی شخص پر نزدیک سے فائرنگ کی، اس حملے میں ستیش کے سر میں گولی لگی جس کی وجہ سے وہ بُری طرح زخمی ہوگئے تھے۔ killings in Kashmir۔ ستیش سنگھ کو زخمی حالت میں کولگام ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، سر پر گولی لگنے کی وجہ سے اسے تشویشناک حالت میں اِسکمز ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ستیش کمار سنگھ پیشے سے ڈرائیور تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کولگام میں ہلاکت پر مقامی لوگ برہم اور افسردہ
یہ بھی پڑھیں : Kiran Rijiju on Attacks in Kashmir: 'غیر ریاستی مزدوروں پر حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کو بخشا نہیں جائے گا'