ٹھکیداروں نے خزانہ ڈوڈہ میں بقایا بل جو 28 مارچ سے وہاں بند پڑی ہیں محکمہ پر زیر التواء میں رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ٹھکیداروں نے سڑکوں پر اُتر کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اُن کو سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کیا گیا ہے۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹریجری میں نا معلوم وجوہات کی بنیاد پر بقایا اجرتوں کو واگزار نہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اُن کے ترقیاتی کاموں میں شدید اثر پڑ رہا ہے۔
اُنہوں نے سکریٹری خزانہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں مداخلت کرکے مذکورہ ٹریجری افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر وہ مزدوروں کے ہمراہ احتجاج کریں گے، جس کے بعد کی تمام تر صورتحال کے لیے انتظامیہ ذمہ دار ہوں گی۔