ETV Bharat / state

Protest Against Aptech Company: جموں میں ایپ ٹیک کمپنی کے خلاف احتجاج

جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی مختلف اسامیوں کے امیداروں کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کے روز جموں میں ایپ ٹیک کمپنی کے خلاف روزدار احتجاج درج کیا۔ اس دوران پولیس نے احتجاجیوں پر لاٹھی چارج کرکے احتجاج منشتر کیا۔ پولیس نے 20 احتجاجیوں کو حراست میں لیا ہے۔

Etv Bharat
جموں میں ایپ ٹیک کمپنی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Mar 8, 2023, 4:25 PM IST

جموں میں ایپ ٹیک کمپنی کے خلاف احتجاج

جموں: جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے امیدواروں نے جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔تاہم پولیس نے احتجاجی نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی۔ پولس نے لاٹھی چارج کرکے 20 نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

احتجاجیوں نے کہا کہ بلاک لسٹڈ ایپٹیک کمپنی کو جموں کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ وہ پنجاب میں بلیک لسٹ قرار دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق اس کمپنی کو سپریم کورٹ نے سزا سنائی ہے اور ملک کی کئی ریاستوں جیسے ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان میں بھی اسے بلاک لسٹ قرار دیا گیا ہے۔ممبئی میں قائم اپٹیک کمپنی بھارت کی پیشہ ورانہ تربیت کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔ تاہم اس کمپنی کا عوامی امتحانات کے حوالے سے رویہ اچھا نہیں رہا۔ کمپنی کے پاس امتحانی عمل کو غیر موثر اور غیر محفوظ طریقے سے کرنے کا ٹریک ریکارڈ ہے۔

مزید پڑھیں: Blacklisted Company Hired for Exams in Jk: بھرتی عمل میں بلیک لسٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے پر ایل جی انتظامیہ کی تنقید

احتجاجیوں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری ایپ ٹیک کو دے کر ہزاروں بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے جو کہ دیگر ریاستوں میں بلاک لسٹ میں ہے۔احتجاجیوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پہلے ہی بے روزگاری بڑھ چکی ہے، ایسے میں انتظامیہ کو ایک بار پھر مقامی نوجوانوں کے فیصلے پر غور کرنا چاہیے۔مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کمپنی کو جموں کشمیر میں بھی بلیک لسٹ کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے موصولہ شکایات کی وجہ سے پہلے ہی بھرتی کے عمل کو معطل کر دیا ہے۔

احتجاجی نے مزید کہا کہ ایپ ٹیک کمپنی نے کئی ریاستوں میں گھوٹالے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کو یہاں بھی دوبارہ بلیک لسٹ کیا جانا چاہئے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس ضمن میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ دریں اثنا سرینگر میں بھی ایپ ٹک کمپنی کے خلاف نوجوانوں نے زور دار احتجاج کرکے اس کو بلیک لسٹ کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.