جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے راہاڈی میں آج ار ایس ایس RSS کی قریبی شاخ جموں کشمیر پیپلز فورمJammu and Kashmir People's Forum نے 8 مئی کو سنکلپ ریلی کے بارے میں پریس کانفرنس منعقد۔
اس موقع پر جموں کشمیر پیپلز فورم کے صدر رمیس سبھروال نے کہا کہ 8 مئی 2022 کو فورم کی جانب سے جموں میں پی او جے کی سنکلپ ریلی' کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو دوبارہ بھارت میں ضم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا اور 1947 کی جنگ میں مارے گئے لوگوں کو یاد کیا جائے گا۔جنہوں نے ملک کے لئے پاکستان کے ساتھ جنگ میں قربانی دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سنکلپ ریلی جموں شہر میں منعقد کی جائے گی اور بڑی تقریب 8 مئی کو جموں میں ہوگی اس تقریب میں جموں و کشمیر پیپلز فورم نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو مہمان خصوصی کے طور پر دعوت دی ہے تاہم پیپلز فورم کے صدر نے پریس کانفرنس میں امت شاہ کے آنے کی تصدیق نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 8 مئی کو جموں میں منعقد ہونے والی اس سنکلپ ریلی میں شرکت کریں گے اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے بے گھر لوگوں کو اس جلسے سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر پیپلز فورم کی جانب سے 'پی او جے کے سنکلپ ریلی' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو دوبارہ بھارت میں ضم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔