ETV Bharat / state

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کی تیاریاں زوروں پر - مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کی تیاریاں زوروں پرہیں، اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے بلوال مسری انتخابی نشست پر انتخابات لڑنے والے امیدواروں سے خصوصی گفتگو کی۔

Preparations for the District Development Council elections are in full swing
ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کی تیاریاں زوروں پر
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 10:52 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔ پہلی بار جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات منعقد کرائے جارہے ہیں جس میں ہر ایک سیاسی جماعتیں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے ساتھ ہی ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کی تیاریاں زوروں پر

سرمائی دارالحکومت جموں سے 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع بلوال انتخابی نشست پر آٹھ امیدواروں نے 24 نومبر کو پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ ای ٹی وی بہارت نے بلوال انتخابی نشست پر ڈوگرہ سبھیمان سنگھٹن کی ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے امیدوار رام محمد کھوجوریہ سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ مسری والہ بلوال علاقہ میں عوام کے متعدد مسائل ہیں جن کو اجاگر کرنا میرا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار مسری والہ علاقے کے لوگوں نے اپنے مسائل کو حل کرانے کے لئے احتجاج بھی کیا لیکن آج تک انتظامیہ نے علاقے کے لوگوں کے مسائل حل نہیں کئے جس کی بدولت انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں شمولیت اختیار کرکے عوامی مسائل حل کرنے کو اولین ترجیح دیں گے۔

مزید پڑھیں:

کٹھوعہ: ضرورت مند خواتین میں سلائی مشین تقسیم

انہوں نے کہا کہ ہر بار عوام نے ووٹ دیا تاہم کسی بھی سیاسی رہنما نے اس علاقے کی طرف دھیان نہیں دیا انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ایک دریا ہے جہاں سے لوگ ریت باجری نکال کر اپنا روزگار کماتے تھے، تاہم سرکار نے ریت باجری نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے۔جس سے علاقے میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے بلوال مسری علاقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ ان کے حق میں ووٹ دیں تاکہ علاقہ کی تعمیر ترقی ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.