احتجاج کرنے والے بجلی ملازمین اور حکومت کے درمیان سوموار کی شام دیر رات تک بات چیت جاری رہی جسکے بعد احتجاج پر بیٹھے بجلی ملازمین نے احتجاج ختم کرنے کا آج علان withdrawal of strikeکیا۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جموں زون مکیش سنگھ، ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر Divisional commissioner Ragav Langar اور ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل نے حکومت کی نمائندگی کی۔
شام تقریبا ً12 بجے تک احتجاجی ملازمین کے ساتھ بات چیت جاری رہی۔ کنوینر پاور ایمپلائز اینڈ انجینئرز کوآرڈینیشن کمیٹی سچن ٹِکو سماجی رابطہ ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے احتجاج پر بیٹھے حامی ملازمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ''اب ہماری مانگیں مان لی گئی ہیں جو پارے جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ ساتھ ہماری جیت ہیں۔''
انہوں نے کہا کہ" ملازمین کو بھی بہت حقیقی شکایات تھی جو اب سرکار نے مان لی لہذا آپ احتجاج ختم کرنے کا موقع آچکا ہیں اور کام کاج شرع کرنا چاہئے۔