جموں و کشمیر کے ادھم پور میں ڈپٹی کمشنر پیوش سنگلا نے تالابوں کی تعمیر کا آغاز چک-راکلان نامی گاؤں میں "جییوکا پروجیکٹ" کے تحت شروع کیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اس پروجیکٹ کے تحت کسانوں کی روزی روٹی میں اضافے اور زرعی اراضی کی آب پاشی کو یقینی بنانا اور پانی کا تحفظ کرنا ہے۔
تاکہ آنے والے وقتوں میں ضلع کے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس پروجیکٹ کو جیوکا کے تحت ادھم پور ضلعی انتظامیہ نے خود تیار کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا کا ماننا ہے کہ ضلع کے تمام پنچایت میں واٹر ہرویسٹنگ ٹینک کے نفاذ سے کسان مناسب انداز میں مستفید ہونگے۔
ڈاکٹر پیوش سنگلا کا کہنا ہے کہ 'تمام پنچایتوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک بنائے جائیں گے۔ ضلع کی تمام پنچایتوں میں منریگا کے ساتھ 840 تالاب تعمیر کیے جائیں گے'۔