جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مڑواہ علاقے میں ڈویژن فارسٹ افسر مڑواہ کو اس بارے میں اطلاع ملی تھی، جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لکڑی کو برآمد کرلیا۔
ڈی ایف او نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'اسمگلر موجودہ صورتحال یعنی کی کورونہ وائرس کی مہا مہاری پر جنگل کو نقصان کرنا چاہتے ہیں لیکن محکمہ کے ملازمین کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی اپنی ڈیوٹی پر چوکس و چوبند رہیں جس سے اسمگلروں کو بالکل بخشا نہیں جائے گا ۔
ڈویژن فاریسٹ افسر کا کہنا ہے کہ 'ٹیم نے مجرموں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع سے ہی فرار ہو گئے ۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'اسمگلروں کو بالکل بخشا نہیں جائے گا اور اسمگلری کو جڑ سے ختم کیا جائے گا ۔'
اس دوران رینج آفیسر اُڈیل تا بلاک آفیسر سگدی بھاٹہ تا فارسٹ گارڈ نے علاقہ میں اسمگلروں کی کھوج کرنا شروع کر دیا ہے ۔