ETV Bharat / state

اگست میں 5،584 عقیدتمندوں نے ویشنودیوی کی یاترا کی - جموں و کشمیر

کورونا وبا کے پیش نظر تقریبا پانچ ماہ سے وشنو دیوی یاترا بند رہنے کے بعد اب دوبارہ 16 اگست سے یاترا شروع کی گئی تھی، لیکن اس دوران یاتریوں کی تعداد میں کمی کی گئی تھی ۔ اب دوبارہ اس تعداد میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

pilgrims visited Maa Vaishno Devi in ​​August
اگست میں 5،584 عقیدتمندوں نے وشنودیوی کی یاترا کیاگست میں 5،584 عقیدتمندوں نے وشنودیوی کی یاترا کی
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 7:25 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وبا کے پیش نظر تقریبا پانچ ماہ سے بند وشنو دیوی یاترا بند رہنے کے بعد دوبارہ 16 اگست سے یاترا شروع کی گئی تھی۔ دوبارہ یاترا شروع کیے جانے کے بعد اگست میں تقریبا 5 ہزار 584 عقیدتمندوں نے ویشنو دیوی کا درشن کیا۔ ان میں تقریبا 3 ہزار 464 عقیدتمند جموں و کشمیر کے تھے جبکہ 1 ہزار 870 عقیدتمند ملک کے دیگر علاقوں سے تھے۔ وہیں 250 عقیدتمند ہوائی سفر کے ذریعے ویشنو دیوی کے درشن کو پہنچے۔

اس موقع پر کورونا وائرس کی گائیڈ لائن کے مطابق وشنو دیوی شرائن بورڈ فی الحال یومیہ 2 ہزار عقیدتمندوں کو ہی بھون پر جانے کی اجازت دے رہا تھا، ان میں 1 ہزار 750 عقیدتمند جموں و کشمیر کے اور 250 عقیدتمند ملک کی مختلف ریاستوں سے یہاں کا دورہ کر سکتے تھے۔ حالانکہ گذشتہ 24 اگست تک مختلف ریاستوں سے آئے عقیدتمندوں میں سے صرف 100 زائرین کو بھون میں جانے کی اجازت تھی۔ لیکن شرائن بورڈ نے 25 اگست سے جاری اپنئ نئی گائیڈ لائن کے مطابق 250 عقیدتمندوں کو زیارت کی اجازت دی ہے۔ وہیں 25 اگست سے ہی عقیدتمندوں کے لیے ہوائی سفر کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ لیکن موسم کی خرابی کے باعث اکست ماہ میں کل 250 عقیدتمندوں نے بذریعے ہوائی سفر یہاں کا دورہ کیا۔

وشنو دیوی زائرین شرائن بورڈ کی جانب سے جاری گائید لائن پر مکمل طور سے عمل کر رہے ہیں، ان سب کے ساتھ ساتھ وشنو دیوی زائرین کو اب ریلوے سہولیات کے دوبارہ بحال ہونے کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:

پالگھر ماب لنچنگ: ملزمین نے ضمانت کی عرضی دائر کی

واضح رہے کہ اس یاترا کے دوران کووڈ-19 کی گائیڈ لائن کے مطابق ہی زیارت کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.