ETV Bharat / state

PHE Employees Protest: جموں میں پی ایچ ای ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 12, 2022, 2:33 PM IST

بی سی روڑ جموں میں پی ایچ ای میں تعینات عارضی ملازمین کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پی ایچ ای میں تعینات عارضی ملازمین تنخواہوں کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی کی مانگ کر رہے ہیں ۔PHE Employees Protest

جموں میں پی ایچ ای ملازمین کا اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرئے

جموں: جموں میں پی ایچ ای میں تعینات عارضی ملازمین نے تنخواہوں کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی کو لے کر احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود بھی اُن کے جائز مسائل کو حل کرنے کی اور کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز بی سی روڑ جموں میں پی ایچ ای میں تعینات عارضی ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ پی ایچ ای میں تعینات عارضی ملازمین تنخواہوں کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی کی مانگ کر رہے ہیں ۔PHE Employees Protest

مظاہرین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اُنہیں یقین دہانی دی گئی تھی کہ اُن کے سبھی جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا لیکن ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا حکومت نے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ ملازمین نے دھمکی دی کہ اگر سرکار نے جلد ازجلد اُن کے مسائل حل نہیں کئے تو سبھی اضلاع سے ملازمین کو طلب کرکے جموں شہر میں دھرنا دیا جائے گا جس دوران پانی کی سپلائی بھی روک دی جائے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ سرکار کو جلد از جلد پی ایچ ای عارضی ملازمین کے مسائل حل کرنے کی اور توجہ مبذول کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : Protest Against PHE Dept in Ori: اوڑی میں محکمۂ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.