احتجاجی عارضی ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے کے سبب خوکشی کے اقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’عارضی ملازمین کی تنخواہیں واگزار نہ ہونے کے سبب بعض افراد ایسا کرنے کے لئے مجبور ہو جاتے ہیں۔‘‘
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پی ایچ ای ملازمین یونین کے صدر کا کہنا تھا کہ ’’ان ہلاکتوں کی ذمہ داری اعلیٰ افسران اور انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اگر ’’45مہینوں سے بند پڑی تنخواہیں واگزار نہیں کی گئیں تو جموں میں پانی کی سپلائی کو بند کیا جائے گا۔‘‘
انہوں نے عارضی ملازمین کے تمام مطالبات کو حل کرنے کی گورنر انتظامیہ سے گزار کی۔