جموں: جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں آج پیپلز کانفرنس کی طرف سے جموں کے گاندھی نگر علاقے میں ایک عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جلسہ میں پارٹی کارکنان نے شمولیت اختیار کی۔جلسہ میں پیپلز کانفرنس کے سینیئر لیڈر عبدالغنی وکیل سابق وزیر سعد بشارت بخاری ، پارٹی کے وائس پریذیڈنٹ نظیر احمد لاوے، سابق وزیر میر منصور احمد موجود تھے۔ لیڈران نے عوامی مسائل سننے کے بعد لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل حل کرنے کے پیپلز کانفرنس گورنر انتظامیہ تک پہنچے گی۔ Peoples conference convention in jammu
پیپلز کانفرنس کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ عبدالغنی وکیل نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ جس طرح کے وعدے کیے گئے تھے وہ وعدے آج تک پورے نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر کھیل کے تحت کام کرنے والے عارضی طور پر کام کرنے والے ملازمین پر انتظامیہ کی جانب سے ڈنڈے برسائے گئے ہیں ، لاٹھی چارج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی کی بات ہے کہ جموں و کشمیر میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے اب جیلوں میں ڈالا جارہا ہیں۔ ۔Peoples Conference Slams BJP
مزید پڑھیں: Sajad Lone on JK Situation جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال ابتر، سجاد غنی لون
وہیں انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز کانفرنس جموں کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور جموں کشمیر کی عوام کی لڑائی لڑے گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز کانفرنس جموں کشمیر میں اب مقبول سیاسی پارٹی ہیں جس پر عوام نے اعتبار کیا ہیں اور مستقبل میں اب پیپلز کانفرنس کی حکومت جموں کشمیر میں بنے گی۔