ETV Bharat / state

Dilapidated Condition Of The Road: اوڑی میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگ پریشان

author img

By

Published : Feb 28, 2022, 4:54 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کےاوڑی علاقے کے سرحدی گاؤں تھاجل سے چنڈا جانے والی رابطہ سڑک کئی دہائیوں سے خستہ حالی کا شکار ہے، جس کے باعث مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Dilapidated Condition Of The Road

اوڑی:سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگ پریشان

سڑک جگہ جگہ سے کھسکنے سے راہ گیروں کو آتے جاتے جان و مال کا خطرہ بنا رہتا ہے کچھ دنوں سے برف باری اور بارش کی وجہ سے سڑک پہلے سے زیادہ خستہ حال ہو چکی ہے سڑک پر مٹی کے تودے نیچے آچکے ہیں۔ Dilapidated Condition Of The Road

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک آج بھی کہیں جگہ سے کھسک رہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا ہم نے کئی بار محکمہ (پی این جی ایس وائس) سے اس خستہ حال سڑک کے بارے میں بات کی لیکن انہوں نے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔

مقامی باشندے نےکہا کہ ہماری سڑک پوری طرح سے خستہ ہو چکی ہے اس بارے میں ہم نے کئی بار اعلی افسران سے بھی بات کی انہوں نے محکمہ سے کہا اگر یہاں کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار محکمہ ہوگا محکمہ پی این جی ایس کے ملازم کبھی بھی یہاں نہیں آتے ہیں ہم گورنر انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری سڑک کو جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے۔

ایک اور مقامی شخص نے کہا جب کوئی بیمار ہو جاتا ہے تو ہمیں کافی مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوڑی میں روڈ اتنی زیادہ خراب ہیں کہ ان پر گاڑیاں چلنے کے لائق نہیں ہے پھر بھی ڈرائیور اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر یہاں تک آتے ہیں اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے خستہ حال سڑک کے بارے میں محکمے کے عہدے داروں سے رابطہ کرنا چاہا تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.