ETV Bharat / state

Protest Against Israel in Jammu جموں میں یوم القدس کے موقعے پر اسرائیل کے خلاف پُر امن احتجاج - الوادع جمعہ کے موقع پر احتجاج

ہرسال ماہ صیام کے آخری جمعہ کو 'یوم القدس' کے طورپر دنیا بھر کے مسلمان مناتے ہیں۔ یوم القدس منانے کا مقصد غاصب اسرائیل کی بربریت کے خلاف احتجاج کرنا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی ہے۔

اسرائیل کے خلاف پُر امن احتجاج
اسرائیل کے خلاف پُر امن احتجاج
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 8:01 AM IST

Updated : Apr 15, 2023, 8:10 AM IST

اسرائیل کے خلاف پُر امن احتجاج

جموں: جموں کے کربلا کمپلکس اوربھڈنڈی میں یوم القدس کے موقعے پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پُرامن احتجاج کیا گیا۔ اس موقعے پر مقررین نے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لیے صدائیں بلند کیں۔ ماہ رمضان کے آخری جمعہ کے موقعے پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انجمن امامیہ جموں کے کربلا کمپلیکس میں ایک پرامن احتجاج منعقد ہوا، جب کہ جموں کے بھڈنڈی علاقہ میں شیعہ فیڈریشن کے بینر تلے احتجاج کیا گیا جس میں شعیہ فیڈریشن جموں کے صوبائی صدر اسق حیسن خان شریک ہوئے۔

احتجاج کا اہتمام القدس کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا۔ یوم القدس کے موقعے پر پوری دنیا کے مسلمان فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہاریکجہتی کے لئے مناتے ہیں۔ امام خمینی نے 1978 میں مظلوم کے دن کے طور پر منانے اور مظلوم کے خلاف آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ پروفیسر شجاعت خان نے اس موقعے پر کہا کہ ہمارے رہبر سید علی خمینی نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے فلسطینی عوام کا حوصلہ بڑھائیں، امریکہ اور اسرائیل جیسے ظالموں کے خلاف آواز اٹھائیں۔ شیعہ فیڈریشن جموں کے صوبائی صدر عاشق حسین خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا یوم قدس دراصل فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں جد و جہد کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم قدس آج مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کا معیار بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں:Jumma-tul- Wida, Al-Qudus Day observed: ملک بھر میں جمعة الوداع اور یوم القدس منایا گیا

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر تمام مسلمان ایک پلیٹ فارم پر آکر مناتے ہیں جس میں مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیل کی جانب سے کئے گئے غاصبانہ قبضے سے آزاد کرانے کے لئے پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے کئے جاتے ہیں تاکہ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی ہو سکے۔ فیڈریشن صدر عاشق حسین خا ن نے کہاکہ یہ ہر ایک مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ صہیونی حکومت کے خلاف آواز اٹھائے جیساکہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی ؒنے 7اگست1979کو ماہ صیام کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دیتے ہوئے دنیا کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کی۔

Last Updated : Apr 15, 2023, 8:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.