ETV Bharat / state

PDP Protests on Non Local Voters Issue: جموں میں پی ڈی پی کارکنان کا احتجاج - جموں میں احتجاج

جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ حقوق دینے کے پس منظر میں آج پی ڈی پی کارکنان و لیڈران نے جموں پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر زبردست احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ باری بھی کی۔ PDP Protests in Jammu

pdp-protests-against-inclusion-of-non-local-voters-in-j-and-ks-electoral-rolls-in-jammu
جموں میں پی ڈی پی کارکنان کا احتجاج
author img

By

Published : Aug 22, 2022, 3:20 PM IST

جموں:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے الیکشن کمیشن کے غیر مقامی لوگوں کو جموں و کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے اعلان کے خلاف جموں پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ کارکنان و لیڈران احتجاج میں'فرضی ووٹر نامنظور نامنظور' کے نعرے لگا رہے تھے۔PDP Protests Against Inclusion of Non-Local Voters in J&Ks Electoral Rolls in Jammu

جموں میں پی ڈی پی کارکنان کا احتجاج

وہیں احتجاج میں شامل پی ڈی پی کارکنان و لیڈران نے کہا کہ ہم آج الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے کے خلاف پرُامن احتجاج درج کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔ پانچ اگست 2019 سے جو ہمارے حقوق چھیننے کا سلسلہ شروع کیا گیا یہاں غیر مقامی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی پہچان الیکٹورل ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو یہ فیصلہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔احتجاجیوں نے جموں خطہ کی سیاسی جماعتوں اور لوگوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر ان فیصلوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔Demographical Change after Inclusion of Non-Local Voters

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے گزشتہ ہفتہ جموں میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یونین ٹریٹری میں 'دی ریپریزنٹیشن آف پیوپلز ایکٹ 1950 اور 1951 لاگو ہوا ہے جس کے تحت ملک کا کوئی بھی باشندہ یہاں کے اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا اہل ہے جس طرح ملک کی دیگر ریاستوں میں جائز ہے۔EC Statement On Inclusion of Non-Local Voters in J&Ks Electoral Rolls

مزید پڑھیں:

اس بیان سے جموں و کشمیر میں بی جی پی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے سنگین ردعمل ظاہر کیا اور نیشنل کانفرس کے صدر فاروق عبداللہ نے آل پارٹیز میٹنگ بلائی۔ تاہم انتظامیہ نے گزشتہ روز اخبارات میں اشتہار دیا جس میں انہوں اس معاملے کی صفائی دی کہ الیکشن کمیشن الیکٹورل روئزن میں پچیس لاکھ نئے ووٹرز کو شامل کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ وہیں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس اشتہار میں غیر مقامی ووٹرز کے یہاں ووٹ ڈالنے کے تنازعے پر کوئی بات نہیں کہی گئی۔ PDP Protests on Non Local Voters Issue

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.