ETV Bharat / state

PDP Protest in Jammu: جموں میں پی ڈی پی کا بی جے پی کے خلاف احتجاج - ایل ای ٹی عسکریت پسند طالب حسین

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکان نے جموں کے گاندھی نگر پارٹی دفتر کے باہر بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا۔ کارکنان کے مطابق بی جے پی نے لشکر طیبہ کے عسکریت پسند طالب حسین شاہ کو پارٹی میں عہدہ دے کر ملک کی سکیورٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ کارکنان نے اس معاملے میں سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا۔PDP Protest in Jammu Against BJP

pdp-protested-against-bjp-allegedly-let-militant-links-in-jammu
پی ڈی پی کارکنان کا جموں میں بی جے پی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jul 5, 2022, 3:53 PM IST

جموں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ عسکریت پسند طالب حسین شاہ کی بی جے پی صفوں میں موجودگی کے خلاف جموں کے گاندھی نگر پارٹی دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ PDP Protest in Jammu Against BJP

پی ڈی پی کارکنان کا جموں میں بی جے پی کے خلاف احتجاج
پی ڈی پی نے طالب حسین کی بی جے پی میں انٹری اور اہم عہدہ ملنے پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کارکنان نے الزام لگایا کہ ایسے عسکریت پسندوں کو وزیر داخلہ سمیت حکمران جماعت کے اہم اجلاس میں شرکت کرانا سکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے جس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت ہے۔

بتادیں کہ جموں کے ریاسی ضلع کے ٹوکسن گاؤں کے لوگوں نے دو عسکریت پسندوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔عسکریت پسندوں کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کی شناخت طالب حسین اور فیصل ڈار کے بطور کی ہے۔

مزید پڑھیں:

پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل ڈار ضلع پلوامہ کا سرگرم عسکریت پسند ہے جبکہ طالب حسین ضلع راجوری کے بدھل علاقے کے رہنے والا ہے اور پولیس کو مطلوب تھا۔ وہیں طالب حسین کے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مائنارٹی سیل کا سوشل میڈیا انچارج تھا۔ تاہم بی جے پی کا کہنا ہے کہ طالب نے دو ماہ قبل پارٹی سے استعفی دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.