ETV Bharat / state

PDP on Kashmiri Pandit’s Killing: 'کشمیری پنڈتوں کی ہلاکت حکومت کی ناکامی' - محبوبہ مفتی کو انکی رہائش گاہ میں نظر بند

’’محبوبہ مفتی بڈگام کے شیخ پورہ کالونی میں مظاہرہ کر رہے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے جا رہی تھی، Mehbooba Mufti House Arrestتاہم پولیس اہلکاروں نے ان کو رہائش گاہ کے اندر بند کر دیا جو قابل مذمت ہے۔‘‘

کشمیری پنڈتوں کی ہلاکت حکومت کی ناکامی: پی ڈی پی

author img

By

Published : May 13, 2022, 8:27 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹرک پارٹی کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو انکی رہائش گاہ میں نظر بند کر دیا جس کی پی ڈی پی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ PDP on Mehbooba Mufti’s Detention پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ معروف احمد خان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’محبوبہ مفتی بڈگام کے شیخ پورہ کالونی میں مظاہرہ کر رہے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے جا رہی تھی، تاہم پولیس اہلکاروں نے ان کو رہائش گاہ کے اندر بند کردیا جو قابل مذمت ہے۔‘‘

کشمیری پنڈتوں کی ہلاکت حکومت کی ناکامی: پی ڈی پی

پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں تحصیل آفس، چاڈورہ میں کام کر رہے ایک کشمیری پنڈت راہول بھٹ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ Kashmir Target killing حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پی ڈی پی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ’’بے گناہوں کا قتل عام انتہائی افسوسناک ہے۔ اقلیتی برادری سے وابستہ افراد کی اس طرح ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے اور کشمیر کے باشندے اس خونریزی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔‘‘ انہوں نے اقلیتوں پر حملوں خصوصا کشمیری پنڈتوں کی ہلاکت کو ’’حکومت کی ناکامی‘‘ سے تعبیر کیا۔

لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جو لوگ وادی میں پائیدار امن اور استحکام نہیں چاہتے ہیں، اس طرح کے واقعات کے پیچھے ان ہی کا ہاتھ ہے۔ PDP on Rahul Bhat’s Killingای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ برقرار رکھیں اور سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کا شکار نہ ہوں۔

واضح رہے کہ ضلع بڈگام کے چاڈورہ قصبہ میں جمعرات کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت کو ہلاک کر دیا تھا۔ Militants Killed Kashmiri Pandit in Budgamاس واقعہ کے کشمیری پنڈت احتجاج کر رہے ہیں اور انتظامیہ سے کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرہے ہیں۔ راہل بٹ کی ہلاکت کے خلاف جہاں اقلیتی فرقہ سے وابستہ افراد احتجاج کر رہے ہیں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں بشمول سابق وزراء اعلیٰ نے بھی اسکی سخت مذمت کی ہے۔ وہیں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پولیس نے شیخ پورہ جانے کی اجازت نہیں دی اور انہیں اپنی رہائش گاہ میں ہی نظر بند رکھا گیا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.