ETV Bharat / state

Panthers Party Office Sealed جموں میں پنتھرس پارٹی کا دفتر سربمہر - جموں کی تازہ خبر

جموں کے گاندھی نگر علاقے میں واقع پنتھرس پارٹی کے دفتر کو انتظامیہ نے سیل کر دیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پنتھرس پارٹی کا دفتر کیوں سیل کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 20, 2023, 3:58 PM IST

Updated : Feb 20, 2023, 4:09 PM IST

جموں میں جموں پنتھرس پارٹی کے دفتر سربمہر

جموں: پینتھرز پارٹی کے دفتر کو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سیل کر دیا ہے۔ حال ہی میں سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے عام آدمی پارٹی چھوڑ کر پینتھرس پارٹی میں واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔ اسی دوران آج یہ کارروائی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے جموں شہر کے گاندھی نگر میں جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے دفتر کو سیل کر دیا۔ یہ کارروائی کیوں کی گئی، فی الحال یہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ حال ہی میں سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے عام آدمی پارٹی چھوڑ کر پینتھرس پارٹی میں واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر ریاست میں پینتھرس پارٹی کو مضبوط کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ پینتھرز پارٹی کی بنیاد پروفیسر بھیم سنگھ نے رکھی تھی اور ان کا انتقال گذشتہ برس ہوا تھا۔ آپسی لڑائی کی وجہ سے ہرش دیو سنگھ، بلونت سنگھ منکوٹیا اور کئی دوسرے لیڈروں نے پچھلے سال پارٹی چھوڑ دی تھی۔ پروفیسر بھیم سنگھ کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد پارٹی میں کوئی بڑا چہرہ نہیں بچا تھا۔ ہرش دیو سنگھ کی واپسی کے ساتھ ہی پینتھرس پارٹی دوبارہ سیاست کی پٹڑی پر واپسی کی تیاری کر رہی تھی۔ دریں اثنا، محکمہ اسٹیٹ کی جانب سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پروفیسر بھیم سنگھ نے انتقال سے قبل اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو خط لکھا تھا کہ سرکاری رہائش گاہ واپس لی جائے، تاہم پھنترز پارٹی کے دوسرے گروپ نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو یہ رہائش گاہ جو بطور دفتر استعمال کی جاتی ہے خالی کرکے نہیں دیا گیا، جس کے بعد آج محکمہ نے اس دفتر کو سیل کر دیا۔

Last Updated : Feb 20, 2023, 4:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.