ETV Bharat / state

PM Modi J&K Visit: پنچایت ممبران اپنے دیرینہ مطالبات کے حل کیلئے پُرامید

author img

By

Published : Apr 24, 2022, 6:47 AM IST

آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے چیئرمین شفیق احمد میر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ جموں و کشمیر ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت ممبران کے دیرینہ مطالبات اس دورے سے جڑے ہیں اور وہ ان کے حل کے لیے وزیراعظم سے پُرامید ہے۔

panchayat-members-seek-solution-to-their-long-standing-demands-in-modi-visit-j-and-k
پنچایت ممبران اپنے دیرنہ مطالبات کے حل کے خواں

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور وہاں یوم قومی پنچایتی راج پر سانبہ ضلع کی پلی گرام پنچایت سے ملک کی تمام گرام سبھا سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم دورے کے دوران 20 ہزار کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ Pri's Reached Jammu Ahead of PM Modi's visit to JK

اس حوالے سے آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے چیئرمین شفیق احمد میر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کیا کہ وزیر اعظم کا دورہ جموں و کشمیر ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں یوم قومی پنچایتی راج نہیں منایا جاتا تھا لیکن جموں و کشمیر کو یوٹی میں تقسیم کرنے کے بعد یہاں بھی پنچایتی راج دن منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اتوار کے روز جموں و کشمیر کے پنچایتی ممبران سے خظاب کریں گے جو جموں و کشمیر پی آر ائیز کے لیے خوشی کا مقام ہے۔ موصوف نے کیا کہ جموں و کشمیر میں سرپنچوں اور پیچوں پر عسکری حملے کیے جارے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ انہون نے کہا کہ ہمارا مطالبہ آج بھی یہی ہے کہ پنچایتی ممبران کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ جن ممبران نے اپنی جان دے کر ان اداروں کو جموں و کشمیر میں کھڑا کرنے کی پہل کی ان کے لیے ایک یادگار بنایا جائے تاکہ ان کو اس قربانی کے لیے ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ان مہلوک پنچایت ممبران کے اہل خانہ کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی اسکیم نہیں رکھی گئی ہے جو کہ ایک افسوس کی بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.