جموں:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو جموں کے ایک کنونشن سنٹر میں جنجاتیہ گورو دیوس منانے کے پروگرام میں شرکت کی۔منوج سنہا نے اس موقع پر قبائلیوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے خلاف بغاوت کرنے والے مشہور قبائلی رہنما برسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقع کو جنجاتیہ گورو دیوس کے طور پر منایا جا رہا ہے۔Janjatiya Gaurav Diwas in Jammu
میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پہاڑی برادری کو ریزرویشن دیا جائے گا لیکن جموں و کشمیر میں گوجر اور بکروال برادری کو پہلے سے دی گئی ریزرویشن کو اس ریزرویشن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔Manoj Sinha On Pahari Reservation
ایل جی سنہا نے کہا کہ پہاڑی برادری کو دیے جانے والے ریزرویشن کے معاملے پر کچھ لوگ سیاست کر رہے ہیں۔میں گجروں اور بکروالوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جو ان کو ریزرویشن کا حق دیا گیا ہیں اس کے ساتھ چھیڑ خانی نہیں کی جائے گی۔ Pahari Reservation Politics
منوج سنہا نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے حالیہ دورہ جموں کے دوران پہلے ہی واضح کیا ہے کہ پہاڑیوں کو ریزرویشن ملے گا لیکن گوجر اور بکروال کچھ نہیں کھوئیں گے۔
مزید پڑھیں: Pahari ST Status Divides Tribal population "پہاڑی آبادی کو درجہ فہرست طبقہ دینے پر بی جی پی کو سیاسی فائدہ ہوگا"
نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں،ایل جی سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دلایا کہ ذراعت اور اس کے متعلقہ شعبوں سے متعلق جموں و کشمیر پینل کی تیار کردہ رپورٹ کو لاگو کیا جائے گا اور وہ جموں و کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔
دراصل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے صوبہ جموں کے راجوری ضلع میں پہاڑی طبقے کی ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ’’جموں کشمیر میں پہاڑی طبقے کو جسٹس جی ڈی شرما کمیشن کی سفارشات کے مطابق ریزرویشن دیں گے، لیکن گجر بکروال طبقے کا ایک فیصد حصہ بھی ان سے نہیں چھینا جائے گا۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے دفعہ 370 کو ہٹا کر ریزرویشن کا راستہ ہموار کیا ہے۔"Amit Shah On Pahari Reservation
امت شاہ کا کہنا ہے تھا کہ "جسٹس کمیشن نے پہاڑی، گجر، بکروال کے لیے ریزرویشن کی سفارش کی ہے اور ان سفارشات کو سرکار کی منظوری ملتے ہی پہاڑی، گجر، بکروال طبقہ کو ریزرویشن ملے گے۔" انہوں نے کہا کہ ’’کوئی بھی ریزرویشن دیں گے لیکن گجر بکروال کا ایک فیصد کم نہیں ہوگا۔‘‘ مرکزی وزیر داخلہ نے پہاڑی آبادی سے مخاطب ہو کر کہا کہ "آپ کے حقوق کو کوئی نہیں چھین سکتا۔"بتادیں کہ جموں و کشمیر کی گجر بکروال آبادی پہاڑی برادری کو درجہ فہرست طبقہ کے زمرے میں ریزرویشن دینے کی شدید اپوزیشن کر رہی ہے۔ گجر بکروال طبقے کی آبادی کا کہنا ہے کہ پہاڑیوں کو زبان کی بنیاد پر درجہ فہرست طبقے کے زمرے میں شامل کرنا ان کی حق تلفی ہوگی کیونکہ پہاڑی گجر بکروال سے آباد ہے اور پہاڑی ہونا کوئی تہذہبی درجہ نہیں ہے۔Gujjar And Bakerwall Oppose Pahari Reservation