ETV Bharat / state

Northern Army Commander Jammu Visit ناردرن کمانڈر نے دیسی ہیلی کاپٹر کی شبانہ آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2023, 1:44 PM IST

Updated : Oct 29, 2023, 2:01 PM IST

جموں نشین دفاعی ترجمان کے مطابق فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے فارورڈ علاقے کا دورہ کر کے وہاں تعینات دیسی ہیلی کاپٹر کی شبانہ آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ Lt Gen Upendra Dwivedi Reviews Indigenous Helicopter Capability

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں: فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے فارورڈ علاقے میں ایک دیسی ہیلی کاپٹر کی شبانہ آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ جموں نشین دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج کی شمال کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کو ہیلی کاپٹروں کی شبانہ صلاحیتوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اوپندرا دیویدی نے عملے کو اعلیٰ ترین آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

  • Northern Army Commander Lt Gen Upendra Dwivedi reviewed the night operational capability of an indigenous attack helicopter squadron deployed in forward area. The Army Commander awarded the NorthernCommand Flight safety trophy and felicitated the crew for maintaining the highest… pic.twitter.com/XqL8sR5gTG

    — ANI (@ANI) October 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ذرائع نے بتایا کہ اس موقعے پر شمالی کمان کے کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کو فوج کے سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں: Northern Army Commander South Kashmir Visit: لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دیویدی نے کیا جنوبی کشمیر کا دورہ کیا

واضح رہے کہ فوج کی شمالی کمان کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دیویدی، نے چنار کور کمانڈر کے ہمراہ جنونی کشمیر کے پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے راشٹریہ رائیفلز بٹالین کا جائزہ لیا اور موجودہ صورتحال کے بارے میں سینئر فوجی افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، جس دوران انہوں نے عسکریت پسندوں کے خلاف چلائے جا رہے آپریشنز کے لائحہ عمل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے آپریشنل اور سرمائی حکمت عملی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

یو این آئی مع مشمولات

Last Updated : Oct 29, 2023, 2:01 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.