جموں: جموں کشمیر میں چند دنوں سے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھتے ہوئے جموں کشمیر محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمہ کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
جموں کے گاندھی نگر گورنمنٹ ہسپتال کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر پروین یوگراج نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ چوکسی برت رہی ہے اور صورتحال کے بارے میں لگاتار اپ ڈیٹ حاصل کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کورونا وائرس سے دور رکھنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیحدہ وارڈوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو بہتر طبی سہولیات دستیاب ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے رہنما خطوط کے مطابق عمل کیا جارہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں وائرس کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کیلئے پہلے سے ہی عوام کو آگاہ کیا گیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر لوگوں کو اپنانے چاہیے تاکہ اپنے آپ کو دوسروں کو اس وائرس سے پاک رکھے۔
انہوں نے کہا کہ کھانسی اور زکام کی صورت میں لوگ نزدیکی طبی مرکز پر کووڈ ٹیسٹ کرائے ۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اس صورت میں اس کو ہوم آئسولیشن میں جانا چاہئے۔ان کے مطابق سبھی طبی مراکز پر کووڈ کٹ دستیاب ہیں جبکہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ سہولیات بھی بڑے ہسپتالوں میں دستیاب ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گر چہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر
مزید پڑھیں :Corona Surge in Kashmir : ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ میں اضافہ کرنے کی ہدایت
آپ کو بتادیں کہ حکام نے پیر کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے274نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران یہاں6افراد کورونا وائرس کی وجہ سے از جان ہوگئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں 161جبکہ جموں صوبے میں113 نئے کورونا کیس ظاہر ہوئے ہیں۔