ETV Bharat / state

Nitin Gadkari inspects نتن گڈکری نے سری نگر-بانہال شاہراہ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا - Nitin Gadkari inspects

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج جموں کے سری نگر-بانہال سیکشن سے ادھم پور-رامبن-بانہال تا سری نگر قومی شاہراہ کا معائنہ کیا جسے جموں اور سری نگر کے درمیان ہمہ موسمی رابطہ فراہم کرنے کے لیے  تعمیرکیاجا رہا ہے۔ Nitin Gadkari inspects

Nitin gadkari visited several locations at national highway to see the ongoing developmental work
نتن گڈکری نے سری نگر-بانہال شاہراہ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 9:20 PM IST

ویڈیو

جموں: سڑک، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری ایک پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں۔ آج دوسرے دن وہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے رامبن پہنچے ہیں۔ اس دوران جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور دیگر ممبران پارلیمنٹ بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ جموں اور سری نگر کے درمیان سفر کی آسانی کے لیے 35000 کروڑ روپے کی لاگت سے تین کوریڈور بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے تحت جموں سے ادھم پور-رامبن-بانہال اور اس کے بعد سری نگر تک پہلی کوریڈور میں سری نگر سے بانہال تک کا سیکشن شامل ہے۔ 250 کلومیٹر لمبائی کی یہ 4 لین سڑک 16,000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔ اس میں سے 210 کلومیٹر کے راستے کی 4 لیننگ مکمل ہو چکی ہے، جس میں 21.5 کلومیٹر کی 10 سرنگیں بھی شامل ہیں۔ اس سڑک کی 4 لیننگ کا ڈیزائن جیو ٹیکنیکل اور جیولوجیکل تحقیقات کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ اس علاقے میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کی رکاوٹ کو ختم کیا جا سکے۔ جموں اور سری نگر کے درمیان سفر کو محفوظ اور ہموار بنانے کے لیے کریش بیریئرز اور روڈ سیفٹی کے دیگر اقدامات بھی لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ' اس راستے کی تعمیر سے جموں اور سری نگر کے درمیان سال بھر رابطہ رہے گا۔ سری نگر سے جموں کا سفر کا وقت 9-10 گھنٹے سے کم ہو کر 4-5 گھنٹے ہو جائے گا۔ رامبن اور بانہال کے درمیان 40 کلومیٹر 4 لین والی سڑک کا کیریج وے جون 2024 تک مکمل ہو جائے گا، جس سے سری نگر کے مسافروں کو کافی راحت ملے گی۔
مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.