ETV Bharat / state

'نوکریوں کی بھرتی کے عمل میں تیزی لائی جائے گی' - نوکریوں کی بھرتی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں کلاس فورتھ گریڈ کی (خصوصی بھرتی) کے قواعد، ضوابط کو منظوری دے دی ہے تاکہ بھرتی کے عمل میں تیزی لائی جاسکے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل

author img

By

Published : May 28, 2020, 9:07 PM IST

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فیصلہ لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل

انہوں نے مزید بتایا کہ فورتھ گریڈ کی آسامیاں خالی کرنے کے لیے تیز اور آسان طریقہ کار وضع کرنے کے فیصلے کے بعد حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز، پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹس اور فورتھ گریڈ ملازمین کی ہر سطح پر تیزرفتار بھرتی کے لیے دس ہزار سے زائد آسامیوں کو پرُ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اور یہ عمل جلد ہی شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کو آسان بنانے اور تمام کمیوں کو دور کرنے کے لیے، انتظامی کونسل نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے صرف اس فیصلے کی بنیاد پر بھرتی قواعد میں ضروری ترامیم کریں گے اور اس کے لیے کوئی علیحدہ منظوری نہیں لی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.