ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجز اور ضلعی ہسپتالوں کے لئے مزید 39 سیٹیں منظور - نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن ان میڈیکل سائنسز

نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن ان میڈیکل سائنسز (این بی ای ایم ایس) نے جموں و کشمیر کے گورنمنٹ میڈیکل کالجز اور ضلع ہسپتالوں کو مزید 39 سیٹوں کی منظوری دے دی ہے۔

جموں و کشمیر کے میڈیکل کالج اور ضلعی ہسپتالوں کو مزید 39 سیٹیں منظور

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 12:17 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں محکمہ صحت کو ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن ان میڈیکل سائنسز (این بی ای ایم ایس) نے جموں و کشمیر کے گورنمنٹ میڈیکل کالجز اور ضلع ہسپتالوں کے لیے مزید 39 سیٹوں کو منظوری دی ہے۔

ان منظور شدہ 39 سیٹوں میں سے 17 سیٹ پوسٹ ایم بی بی ایس، ڈی این بی کے لیے منظور کیا گیا ہے اور 22 سیٹیں پوسٹ ایم بی بی ایس ۔ ڈپلومہ کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ جموں و کشمیر کے لیے منظور شدہ پوسٹ گریجویٹ نشستوں کی کل تعداد بڑھ کر 124 ہو گئی ہے جن میں 102 سیٹیں ڈی این بی اور 22 سیٹیں ڈپلومہ کی ہیں۔ وہیں جموں و کشمیر میں مختلف طبی کالجوں اور ہسپتالوں میں پہلے سے ہی ڈی ایم، ایم سی ایچ اور ایم ڈی ایم ایس کے کورسز چلائے جارہے ہیں۔

وہیں جموں و کشمیر کے ضلع ہسپتال کولگام کو جنرل میڈیسن میں منظوری مل گئی ہے۔ اس ہسپتال کو نیشنل بورڈ آف ڈیولپمنٹ آف نیشنل بورڈ یعنی ڈی این بی کے لیے دو سیٹیں فراہم کی گئی ہیں۔ ساتھ میں یہ ہسپتال ڈی این بی کورسز شروع کرنے والا تیسرا ضلع بن گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں ضلع ہسپتالوں کو فراہم کی گئی نشستوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گاندھی نگر جموں کو انستھیسیا میں چھ سیٹیں اور جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری میڈیسن کے لیے دو سیٹیں فراہم کی گئی ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.