جموں: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں بدھ کی دیر شام ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔ تاہم اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ پونچھ ضلع کے سورنکوٹ علاقے میں گذشتہ روز دیر رات ایک مندر کے قریب ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔
پولیس نے کہا کہ "اس پر اسرار دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کیاگیا جبکہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کے لیے ایف ایس ایل کی ایک ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے‘‘۔
-
#WATCH | Poonch, Jammu and Kashmir: Holes left on the walls due to splinters seen at Krishna temple Surankote. Security forces are on the spot; Priest says a blast occurred here last night pic.twitter.com/QbWHjSF0HS
— ANI (@ANI) November 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Poonch, Jammu and Kashmir: Holes left on the walls due to splinters seen at Krishna temple Surankote. Security forces are on the spot; Priest says a blast occurred here last night pic.twitter.com/QbWHjSF0HS
— ANI (@ANI) November 16, 2023#WATCH | Poonch, Jammu and Kashmir: Holes left on the walls due to splinters seen at Krishna temple Surankote. Security forces are on the spot; Priest says a blast occurred here last night pic.twitter.com/QbWHjSF0HS
— ANI (@ANI) November 16, 2023
پولیس کے مطابق پر اسرار دھماکے کے باعث کرشنا مندر سورنکوٹ میں دیواروں پر سوراخ پڑ گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پجاری کا کہنا ہے کہ کل رات یہاں ایک دھماکہ ہوا۔
مزید پڑھیں: کشتواڑ میں پراسرار دھماکہ، ایک شخص ہلاک
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے پراسرار دھماکے ہوئے ہیں جن میں بسا اوقات جانی نقصان بھی ہوا اور اکثر وبیشتر جانی نقصان نہیں ہوئے ہیں۔