ETV Bharat / state

فرار ایس ایس بی اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار - سروس رائفلز اور میگزین کے ساتھ کیمپ سے فرار

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے ’فرار‘ ہونے والے ایس ایس بی اہلکار کو صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فرار ایس ایس بی اہلکار اسلحہ سمیت راجوری میں گرفتار

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 7:01 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں تعینات سشستر سیما بل (ایس ایس بی) اہلکار، جو بدھ کو لاپتہ ہوئے تھے، کو پولیس نے ناکے کے دوران ضلع راجوری میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

مذکورہ ایس ایس بی اہلکار ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں یونٹ ہیڈکواٹر میں تعینات تھا اور آفیشلز کے مطابق دو سروس رائفلز اور میگزین کے ساتھ کیمپ سے فرار ہوا تھا۔

گرفتار شدہ ایس ایس بی اہلکار کی شناخت کانسٹیبل الطاف حسین بیلٹ نمبر 110734231 کے طور پر ہوئی ہے جو ناگام، چاڈورہ میں یونٹ ہیڈکواٹر میں گارڈ ڈیوٹی کر رہا تھا اور چند روز قبل افسران کو مطلع کئے بغیر وہاں سے لاپتہ ہو گیا تھا۔

مذکورہ اہلکار رنکہ، راجوری کا رہنے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.