جموں: جموں خطہ کے کٹھوعہ ضلع کے لکھن پور میں کل رات ایک مسجد کی توڑ پھوڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لکھن پور میں گولڈن گیٹ کے قریب واقع جامع مسجد کو رات گئے دو نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کرکے نقصان پہنچایا۔ شرپسندوں کی یہ حرکت سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی ہے۔جوں ہی یہ اطلاع پولیس کو ملی تو پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔پولس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔وہیں پولیس نے علاقہ میں اہلکاوں کو تعینات کیا ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
مزید پڑھیں: Mob Attacks Mosque in Gurugram گروگرام میں ہجوم نے مسجد پر حملہ کیا
واضح رہے کہ امسال اگست میں ہوئے ہریانہ کے نوح علاقہ میں فرقہ وارانہ فساد کے دوران شرپسندوں نے گروگرام میں ایک مسجد میں آگ لگائی تھی۔ اس دوران شرپسندوں نے مسجد کے امام کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔