ETV Bharat / state

Devotees Visited Vaishnava Devi امسال ماتا ویشنو دیوی مندر پر دس لاکھ عقیدت مندوں نے حاضری دی - جموں وکشمیر

ام سال اب تک ماتا ویشنو دیوی مندر میں دس لاکھ عقیدت مندوں نے حاضری دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کٹرا میں یومیہ پندرہ سے بیس ہزار عقیدتمند ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری دینے کو پہنچتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 5, 2023, 5:31 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرا علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں امسال ابتک دس لاکھ عقیدتمندوں نے حاضری دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے عقیدت مندوں، جن میں بچے بھی شامل تھے، کو پہاڑی سے اترنے اور چڑھنے کے دوران'جے ماتا دی' کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کٹرا میں یومیہ پندرہ سے بیس ہزار عقیدتمند ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری دینے کو پہنچتے ہیں۔ذرائع کے مطابق امسال جنوری مہینے میں پانچ لاکھ چوبیس ہزار اور فروری میں چار لاکھ چودہ ہزار یاتریوں نے مندر میں پوجا پاٹ کی. پونم شرما نامی ایک عقیدت مند نے کہا کہ یہاں آکر میں تمام لوگوں کی خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا: ’میری دعا ہے کہ ماتا رانی تمام لوگوں پر مہربان ہوجائے اور ہر ایک خوش رہے اور سال نو ہم سب کے لئے خوشیاں لے کر آئے۔'

پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون عقیدت مند نے کہا کہ میں ہر سال یہاں اپنی فیملی کے ساتھ آتی ہوں اور یہاں لوگوں کی خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا، 'میرے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ یہاں آکر اپنے آپ، گھر والوں اور باقی لوگوں کی خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں۔' واضح رہے کہ سال 2022 میں 91 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند جموں میں واقع مشہور زیارت گاہ ما وشنو دیوی کی زیارت کے لیے پہنچے۔ ان اعداد و شمار نے گزشتہ 9 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نئے سال کے موقع پر 23,000 سے زیادہ لوگ تریکوٹہ پہاڑیوں پر واقع مقدس ویشنو دیوی دھام پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: Vaishno Devi Yatra شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے آر آئی ایف ڈی والے شناختی کارڈ متعارف کئے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.