ETV Bharat / state

All Party Meeting:کل جماعتی میٹنگ کے خلاف جموں میں مہاجر پنڈتوں کا احتجاج

جموں میں جمعرات کو کشمیری مہاجر پنڈت انجمنوں کے ساتھ ساتھ اک جٹ جموں اور ڈوگرہ فرنٹ نامی تنظیموں کے کارکنوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کل جماعتی میٹنگ میں جموں کی قیادت کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

All Party Meeting:کل جماعتی میٹنگ کے خلاف جموں میں مہاجر پنڈتوں کا احتجاج
All Party Meeting:کل جماعتی میٹنگ کے خلاف جموں میں مہاجر پنڈتوں کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 4:50 PM IST

جموں میں کشمیری مہاجر پنڈتوں نے جمعرات کو دہلی میں منعقد کی گئی کل جماعتی میٹنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جموں کی قیادت خصوصا پنڈتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

کل جماعتی میٹنگ کے خلاف جموں میں مہاجر پنڈتوں کا احتجاج

کشمیری پنڈتوں نے احتجاج کرتے ہوئے کل جماعتی میٹنگ کو ’’سعی لا حاصل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ’’جموں و کشمیر کے حوالے سے کسی بھی بات چیت یا پیش رفت میں کشمیری پنڈتوں کی حاضری ناگزیر ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے کوئی بھی میٹنگ یا اجلاس کشمیری پنڈتوں کے بغیر نامکمل ہے۔

دریں اثناء، جموں میں کشمیری مہاجر پنڈتوں کے علاوہ ڈوگرہ فرنٹ، ایک جٹ جموں سمیت دیگر کئی تنظیموں نے کل جماعتی میٹنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی پر جموں کی قیادت کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر پر خصوصی میٹنگ، سبھی نگاہیں دلی پر مرکوز

قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے جموں و کشمیر کے 14 مین اسٹریم سیاسی رہنماؤں کو دہلی مدعو کیا گیا ہے جن میں چار سابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں۔ اس اجلاس کا ایجنڈا اگرچہ واضح نہیں ہے تاہم جموں و کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت ختم کئے جانے کے قریب دو سال بعد یہ اس خطے میں سب سے بڑی سیاسی پیش رفت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.