جموں: جموں میں مقیم کشمیری مہاجر پنڈت آنجہانی کلدیپ کرشن رازدان کی نوجوان بیٹی شیتل رازدان نے جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے پراسیکیوٹنگ آفیسر کی نوکری حاصل کی،جو ان کے والد کا خواب تھا۔والد کے وفات کے بعد مہاجر کشمیری پنڈت لڑکی شیتل رازدان نے اپنی پڑھائی جاری رکھی اور جموں یونیورسٹی سے ایل ایل کی ڈگری حاصل کی۔ ڈگری حاصل کرنے کے بعد شیتل نے جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کی نوکری حاصل کرنے کے لیے تیاری شروع کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'میرے والد کا خواب تھا کہ میں عدلیہ کے ساتھ منسلک رہو اور میں نے بھی کوشش کی کہ میں ان کا خواب پورا کرو۔شیتل رازدان نے کہا کہ وہ اب بھی جوڈیشل سروسز کی امتحان کے لیے پڑھائی جاری رکھے گی'۔
بتادیں کہ شیتل کے والدین نوے کی دہائی کے اوائل میں وانپوہ کولگام سے ہجرت کرکے جموں میں عارضی طور پر بنے ہوئے سرکاری کوارٹرز میں منتقل ہوئے تھے۔ شیتل کے والد پیشے سے وکیل تھے اور ان کا خواب تھا کہ ان کی بیٹی عدلیہ میں نوکری حاصل کرپائے۔