جموں: وادی کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں کے دوران لوگوں کو گرمی سے قدرے راحت ملنے کا امکان ہے۔ وہیں جموں میں مانسون کی آمد کے ساتھ ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون جموں میں 5 جولائی تک جاری رہے گا۔ ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کے درمیان جمعرات کو وادی کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ جب کہ جموں خطہ میں گراوٹ درج کی گئی۔ Arrival of Monsoon in Jammu
محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا کہ مانسون صبح کے وقت جموں کے میدانی علاقوں میں پہنچا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آج یعنی جمعرات کے بعد سے جموں میں وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔ بعض اوقات جموں کے علاقے میں خاص طور پر صبح کے اوقات میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارش خاص طور پر صبح کے اوقات میں 5 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں بھی بادل چھائے رہیں گے جس سے لوگوں کو بھی آنے والے دو چار دنوں کے دوران گرمی سے قدرے راحت نصیب ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد گرمی کا زور ایک بار پھر بڑھ جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ 5 دنوں کے دوران جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر خاص طور پر جموں خطہ کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارش کا امکان ہے۔ Rains in Jammu
مزید پڑھیں:
موصوف عہدیدار نے کہا کہ کشمیر میں جون اور جولائی کے مہنیوں کے دوران درجہ حرارت کا 34 یا 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ان مہنیوں کے دوران گرمی ایسی ہوتی ہے۔ ادھر وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔