ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti on Maharashtra Situation: مہاراشٹر کی سیاسی پیش رفت جمہوریت کا قتل، محبوبہ مفتی - محبوبہ مفتی مہاراشٹر حکومت تنقید

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’بے جے پی اقتدار کی پیاس کو بجھانے کے لیے عوامی پیسوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔‘‘ Maharashtra Political Situation

مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال جمہوریت کا قتل، محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 5:45 PM IST

مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال جمہوریت کا قتل، محبوبہ مفتی

جموں (جموں و کشمیر): پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی - جو کہ جموں خطہ کے چار روزہ دورے پر ہیں - نے پیر کو جموں میں پارٹی دفتر گاندھی نگر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ریاست مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اجیت پوار کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینا مہاراشٹر میں عوامی مینڈیٹ کو نقصان پہنچانا ہے اور جمہوریت کو کمزور کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اس کے خلاف آواز اٹھانی چائے تاکہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کو نقصان سے بچا یا جا سکے۔‘‘

محبوبہ مفتی کے مطابق ’’نہ صرف جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے بلکہ اس طرح کی حرکتوں کو چھپانے کے لیے قومی ترانہ بجایا جاتا ہے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے مرکز میں برسر اقتدار حکمران جماعت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی نے مہاراشٹر میں جس طرح سے عوامی مینڈیٹ کو بار بار مجروح کیا ہے اس کی مذمت کے لیے الفاظ کافی نہیں ہیں۔ نہ صرف جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے بلکہ وہ اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

سابق وزیر اعلیٰ کے مطابق ’’ایک طرف بی جے پی سیاسی گرفتاریاں انجام دے رہی ہے، دوسری جانب مخالفین پر بدعنوانی کے جھوٹے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، جب کہ وہ خود ایم ایل اے خریدنے کی دوڑ میں ہے۔ بی جے پی کی اقتدار کی پیاس بجھانے کے لیے عوام کی محنت کی کمائی کو برباد کیا جا رہا ہے، غلط استعمال کیا جا رہا ہے جس کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ ریاست بہار میں حزب اختلاف سیاسی جماعتوں کی میٹنگ کے بعد بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Maharashtra Political Crisis: میں نے ورشا بنگلہ چھوڑا ہے لیکن لڑائی جاری رہے گی: ادھو ٹھاکرے

قابل ذکر ہے کہ سینئر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اجیت پوار نے اتوار کو مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت میں شمولیت اختیار کی اور ریاست کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ یاد رہے کہ ایک ڈرامائی پیش رفت میں، اجیت پوار آٹھ ایم ایل ایز کے ساتھ گورنر رمیش بیس سے ملنے راج بھون پہنچے تھے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اجیت پوار کے مہاراشٹر میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت میں نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے بعد وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے اتوار کو کہا کہ ’’ریاست میں اب ڈبل انجن والی حکومت ہے۔ ٹرپل انجن اور یہ بلٹ ٹرین کی طرح چلے گا۔‘‘

سی ایم شندے نے کہا، ’’اب ہمارے پاس 1 وزیر اعلیٰ اور 2 نائب وزیر اعلیٰ ہیں۔ ڈبل انجن والی حکومت اب ٹرپل انجن بن چکی ہے اور اب بلٹ ٹرین کی طرح چلے گی۔ مہاراشٹر کی ترقی کے لیے میں اجیت پوار اور ان کے لیڈر کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ اجیت پوار کا تجربہ مہاراشٹر کو مضبوط کرنے میں مدد کرے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.