منیجنگ ڈائریکٹر جموں پاور ڈسٹریبیوشن کارپوریشن لمٹیڈ یشا مدگل نے آج بجلی فیس کی وصولیابی، مرکزی سکیموں کے تحت جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت اور کارپوریشن سے متعلق دیگر معاملات کا جائیزہ لینے کیلئے میٹنگ منعقد کی۔
میٹنگ کے دوران بجلی فیس کی وصولیابی، پروجیکٹوں پر دوبارہ کام شروع کرنے اور التوا میں پڑے پروجیکٹوں کی تکمیل کے لیے ہدف مقرر کرنے پر غور و خوض ہوا۔ اس کے علاوہ ترسیلی و تقسیم کاری نظام کو مستحکم بنانے کے لیے مرکزی معاونت والی سکیموں پر جاری کام میں سرعت لانے کے لیے لائحہ عمل پر مفصل غور و خوض ہوا۔
ٹرانسفارمروں کی مرمت کے ورکشاپس کو مستحکم بنانے اور بجلی کی تقسیم میں باقاعدگی لانے کے علاوہ دیگر معاملات بھی میٹنگ میں زیر غور لائے گئے ۔
چیف انجینئر جے پی ڈی سی ایل نے بجلی فیس کی وصولیابی کیلئے صوبہ وار اہداف کے بارے میں بھی میٹنگ میں تفصیل دی ۔ ایم ڈی نے محکمہ کے سینئر اہلکاروں کو بجلی فیس کی وصولیابی میں بہتری لانے کیلئے ایک لایحہ عمل مرتب کرنے اور بجلی فیس مقررہ مدت کے اندر وصول کرنے کیلئے کہا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو جاری پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے کہا ۔ انہوں نے انجینئروں کو اپنے متعلقہ علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی اور اس جرم میں ملوث افراد کے غیر قانونی بجلی کنیکشن کاٹنے کی ہدایت دی۔ چیف انجینئر پروجیکٹس جے پی ڈی سی ایل اور محکمہ کے دیگر سینئر انجینئر صاحبان میٹنگ میں موجود تھے