ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 'عوام کی بات' ویب سائٹ کا آغاز کیا - etv bharat

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ عوام کی شرکت کے تصور کو مستحکم کرنے کی طرف ایک اچھا قدم ہے جس کے ذریعے لوگوں کی شکایات کو سنا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 'عوام کی بات' ویب سائٹ کا آغاز کیا

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 8:32 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں راج بھون میں "عوام کی بات" ویب سائٹ شروع کی۔ اس کے علاوہ آدھا گھنٹہ طویل ریڈیو پروگرام ہر مہینہ کے تیسرے اتوار کو (اپریل سے) نشر کیا جائے گا جس میں عوامی شکایات کو سنا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ عوام کی شرکت کے تصور کو مستحکم کرنے کی طرف ایک اچھا قدم ہے جس کے ذریعے لوگوں کی شکایات کو سنا جائے گا۔

سنہا نے مزید کہا کہ 'عوام کی بات' ایک نیا قدم ہے جس کا مقصد عوام سے رائے لینا ہے تاکہ حکمرانی کے عمل کو معنی خیز بنایا جائے۔

ویب سائٹ پر لیفٹیننت گورنر کو صلاح و مشورہ دینے کے لئے ایک جگہ مخصوص رکھی گئی ہے جس کا 'رائٹ ٹو گورنر' نام رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لوگ اپنی شکایات اور مسائل 'welisten-akb@jk.gov.in' پر بھیج سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.