جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جمعرات کو حفاظتی صورت حال کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں انہوں نے جموں وکشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی ستائش کی۔
مرمو نے گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر میں حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صف اول میں کھڑے پولیس اہلکاروں اور دیگر حفاظتی ایجنسیوں کے جوانوں کی تعریف کی۔
اس میٹنگ میں لفٹننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر اور بشیر احمد خان، چیف سیکریٹری بی آر سبرامنیم، سی آر پی ایف کے ڈی جی ذوالفقار، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری شالین کابرا سمیت دیگر افسران موجود تھے۔