جموں میں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسان تنظیموں کے چکہ جام کی حمایت میں انڈین نیشنل کانگریس کے کارکنان نے نروال چوک میں احتجاجی دھرنا دیا۔ اس احتجاج کی قیادت جموں کشمیر کانگریس کے صدر غلام احمد میر کررہے تھے۔ وہیں، ان کے ہمراہ کانگریس پارٹی کے سیئنر رہنما رمن بلا اور جموں کشمیر کانگریس کے ترجمان راویندر شرما بھی تھے۔
اس دوران کانگریس پارٹی کے کارکنان نے بی جے پی حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ کانگریس پارٹی کے صدر جی اے میر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ' کانگریس پارٹی نے کسانوں کی حمایت میں آج ملک بھر میں تین گھنٹے کا چکہ جام کیا۔ کانگریس کارکنان ہمیشہ کسانوں کے ساتھ اپنی وابستگی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں اور ہم آج بھی کسانوں کو اپنا تعاون دیں گے۔
مزید پڑھیں: ادھمپور: فرضی نمبر کی کار ضبط
انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسان فصل اگا کر ہمارے لئے کھانے کا انتظام کرتے ہیں۔ وہ آج دارالحکومت دہلی کی سڑکوں پرسخت سردی میں کئی روز سے دھرنا اور احتجاج کر رہے ہیں جبکہ مودی سرکار کسانوں کی بات سننے کے لئے تیار نہیں۔