ETV Bharat / state

ورلڈ نو تمباکو ڈے پر لیفٹیننٹ گورنر کا پیغام

author img

By

Published : May 31, 2020, 9:46 AM IST

گورنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمباکو کا استعمال کرنے والے کووِڈ۔19کے زیادہ شکار ہوسکتے ہیں کیوں کہ تمباکو کے استعمال سے پھیپھڑوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کے سبب انسان سانس کے دائمی امراض کا شکار ہوتا ہے۔

lieutenant governor G.C Murmu wants a tobacco free society
ورلڈ نو تمباکو ڈے پر لیفٹیننٹ گورنر مومو کا پیغام

ورلڈ نو تمباکو ڈے جو 'نوجوانوں کو صنعتی ساز باز سے محفوظ رکھ کر اُنہیں تمباکو اور نکوٹین کے اِستعمال سے دُور رکھنےکے تھیم کے تحت منایا جارہا ہے، اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 'اِس برس نوجوانوں کو تمباکو اور اس سے وابستہ صنعتوں کے ہتھکنڈوں، جو یہ لوگ نوجوانوں کو نشہ آور مصنوعات کے استعمال کی جانب راغب کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، کے بارے میں لازمی جانکاری فراہم کرنا نہایت ہی اہم ہے تاکہ نوجوان ان کے پُر فریب چال بازیوں سے واقف ہوسکیں۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ تمباکو کا استعمال کرنے والے کووِڈ۔19کے زیادہ شکار ہوسکتے ہیں کیوں کہ تمباکو کے استعمال سے پھیپھڑوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کے سبب انسان سانس کے دائمی امراض کا شکار ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی جاننا لازمی ہے کہ دُنیا بھر میں سگریٹ نوشی سے پید ا ہونے والے امراض کے سبب کافی تعداد میں لوگ موت کے شکار ہوتے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے نوجوانوں کوتمباکو کے خلاف جنگ میں شریک ہونے کی اپیل کی تائید کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے سگریٹ نوشی اور تمباکو مصنوعات کے اِستعمال کے خلاف تمام قوانین کو سختی سے لاگو کرنے پر زور دیا تاکہ بچوں اور نوجوانوں کو اِس لت سے دور رکھا جاسکے۔

اُنہوں نے سگریٹ نوشی اور تمباکو مصنوعات کے اِستعمال کے جان لیوا اثرات کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے اِقدامات اُٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.