ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کووڈ کا ٹیکہ لگوایا - etv bharat

جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم پیر کے روز شروع ہو گئی جس دوران کئی نامور شخصیات نے ٹیکہ لگوایا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کووڈ مخالف ٹیکہ لگوایا

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 10:13 AM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں کووڈ - 19 کا ٹیکہ لگوایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھی کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا تھا۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کورونا مخالف ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

حال ہی میں کچھ نیوز رپورٹس سامنے آئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر میں طبی شعبے سے وابستہ افراد بھی ٹیکہ لگانے سے دور بھاگ رہے ہیں لیکن گزشتہ چند روز سے دیکھا گیا کہ جموں و کشمیر کی اہم شخصیات جن میں ڈاکٹر بھی شامل ہیں، ٹیکہ کاری مہم میں شریک ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.