جموں و کشیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یونین ٹریٹری میں نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔
منوج سنہا نے نئی صنعتی پالیسی کے تحت 28 ہزار 4 سو کروڑ روپئے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا اس سے صنعتی شعبے کو ترقی حاصل ہوگی۔
جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا زراعت، باغبای اور سیاحت کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے۔
منوج سنہا نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے لیے 28000 کروڑ روپے کے صنعتی پیکیج کی منظوری دی ہے